wheat crisis in pakistan 21

آٹے اور گندم بحران کی تحقیقات کا آغاز آج سے ہوگا

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کی گندم بحران سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی ای سی سی کے فیصلوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی۔پاسکو اور پنجاب کے پاس گندم کی دستیابی، خیبرپختونخوا اور سندھ کی جانب سے گندم نہ اٹھانے کو معاملے کع بھی دیکھے گی، اس کے علاوہ افغانستان سمگلنگ ہونے کے معاملے کو بھی کمیٹی جائزہ لے گی.

کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو وطن واپسی پر ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم عنران خان نے گندم اور آٹے کے درست اعداد و شمار نہ دینے پر متعلقہ اداروں اور وزارتوں پر اظہار برہمی کیا ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وفاق اور صوبوں میں تعینات ذمہ داروں کے خلاف کاروائی بھی کی جائے گی۔

کمیٹی تحقیق کرے گی کہ کوئی سیاسی یا با اثر شخصیت تو اس بحران کی ذمہ دار تو نہیں تھی۔

ڈی جی ایف آئی اے کو آئی بی کے گریڈ 21 کے افسر کی معاونت بھی حاصل ہونگی۔آئی بی کی گندم اور آٹے کے بحران پر مبنی رپورٹ کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں