current affairs of pakistan 42

ایکسپریس نیوز پر جلد نیا پروگرام

اسلام آباد: معروف ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز پر جلد ایک اور ٹاک شو شروع ہونے جارہا ہے۔

ڈیجٹیل دارا کے زرائع کے مطابق اس شو کی میزبانی مشہور رپورٹرز کامران یوسف اور شہبازرانا کریں گے۔ شو کا نام رپورٹرز ویوز ہوگا اور یہ ویک اینڈ پر رات دس بجے نشر ہوگا۔

شہبازرانا معیشت کے حوالے سے بہت اہم رپورٹرز سمجھے جاتے ہیں، وہ نہ صرف اس حوالے سے پارلیمنٹ، وزرات خزانہ اور دیگر مقامات پر سرگرم دکھائی دیتے ہیں بلکہ وہ حقیقی اعدادوشمار پیش کرنے پر تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا نشانہ بھی بنے رہتے ہیں۔

کامران یوسف بھی ایک منجھے ہوئے صحافی ہیں، اس سے قبل وہ ڈان میں بھی بطوررپورٹر کام کرچکے ہیں۔ انہیں کچھ ٹی وی چینلز پر سیاسی تجزیہ کار کےطور پر مدعو کیا جاتا ہے جہاں وہ اسٹمبلشمنٹ کے مخالف اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے حق میں تجزیے دینے کے حوالے سے مقبول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں