balochistan attack yesterday 1

بلوچستان میں دہشتگردوں نے حملہ کیوں کیا؟

کالعدم دہشتگرد تنظیم کے حملے میں پاک فوج کے ایک میجر سمیت چھ جوان شہید ہوگئے ہیں۔

فوجی قافلے پر حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ پاک ایران سرحد ی علاقے میں پیٹرولنگ کے بعد واپس آرہا تھا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جوانوں کی شہادت کی خبر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مسلسل بحث ہورہی ہے کہ اس حملے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان دنوں چونکہ بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں سخت مزاحمت کا سامنا ہے جس کے دوران ان کے کرنل سمیت کئی لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کا بدلہ لینے کیلئے بلوچستان میں یہ کارروائی کی گئی ہے اور اس کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے جو ماضی میں پاک فوج پر حملوں کی ویڈیوز بھارتی سرورز سے ہی اپ لوڈ کرتی رہی ہے۔

اسی طرح کچھ دن قبل بلوچستان میں پاک فوج نے بی ایل اے کے کچھ دہشتگردوں کو بھی مارا تھا جس میں قائد اعظم یونیورسٹی سے فارغ التصحیل دو طالب علم بھی شامل تھے، اس پر سوشل میڈیا پر بہت چرچا ہوا ، مختلف حلقوں کی جانب سے مختلف موقف سامنے آیا تھا۔
دہشتگرد تنظیم کی جانب سے یہ کارروائی ان دہشتگردوں کی ہلاکت کا بدلہ بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف جب سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی خبر آئی ہے وہ لوگ سرےسے ہی غائب ہوگئے ہیں جو چند دن پہلے اس معاملے پر ماہر بنے ہوئے تھے اور بڑھ چڑھ کر تبصرے کررہے تھے، وہ دہشتگردوں کی ترجمانی اور ہمدردی کیلئے تو موجود رہے لیکن فوج کی شہادتوں پر خاموشی اختیار کرکے بیٹھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں