ipl 2020 schedule 42

بھارتی لیگ (آئی پی ایل) کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد: بھارتی پرئمیرلیگ 2020 کی افتتاحی تقریب نہیں ہوگی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کے موجودہ معاشی حالات کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے متعلقہ فریقین کو آگاہ کردیا ہے۔

اسی طرح بورڈ کی جانب سے انعامی رقم بھی نصف کردی گئی ہے۔ پہلے ٹورنامنٹ جیتنے پر 20 کروڑ روپے ملتے تھے لیکن اب فاتح ٹیم کو 10 کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

بھارتی بورڈ نے خرچا بچانے کیلئے نئی ٹریول پالیسی بھی اپنائی ہے جس کے تحت عملے کے سئینر اراکین کو بزنس کلاس کے بجائے اکنامی کلاس میں سفر کرنا ہوگا۔

آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا جبکہ فائنل میچ 24 مئی 2020 کو کھیلا جائےگا۔

پاکستان میں ہونے والی سپر لیگ میں لوگوں کی دن بدن دلچسپی بڑھ رہی ہے جس کی ثبوت ملتان اور راولپنڈی کے ہر میچ میں بھر جانے والے اسٹیڈیم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں