جعلی اکاونٹس 200

جعلی اکاونٹس کیس میں ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ کیس میں سید حسین فیصل جاموٹ نیب کا گواہ بن گیا ہے۔

قومی احتساب بیورو نے سید حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اس کیس میں کرن امان ، نورین سلطان، اسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں ۔

منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں