Fake News 22

جھوٹی خبر پر نجی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق جھوٹی خبر چلانے پر نجی چینل (نیو ٹی وی) جرمانہ کردیا ہے.

پیمرا کی جانب سے نیو ٹی وی کو دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے. یہ جرمانہ جھوٹی خبر نشر کرنے اور اس کے ثبوت نہ ہونے پر کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ کہ نیو ٹی وی نے وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ میں دس لاکھ سے زائد اضافے کی خبر نشر کی تھی جس پر حکومت نے وضاحت بھی دی تھی تاہم اس کے باوجود حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا.

اس معاملے پر بحث کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے ایک تقریر کے دوران شکوہ کیا تھا کہ مہنگائی اتنی ہو گئی ہے ان کی تنخواہ پوری نہیں ہوتی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

جھوٹی خبر پر نجی چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں