media and social media in pakistan 229

حکومت نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت نے پیمرا کے زریعے میڈیا اور نئے قوانین کے زریعے سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قانون کی کاپی پیش کی جس کی فواد چوہدری اور
ندیم افضل چن نے مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندیاں لگانا اچھا عمل نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیا پر پابندیاں اس لیے ضروری ہیں کہ اس پر گھریلو معاملات بھی ڈسکس کیے جاتے ہیں اور اس حوالے سے اپنی اہلیہ کی مثال دے۔ جبکہ سوشل میڈیا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہاں بھی کوئی کسی کو پوچھنے والا نہیں ہے، جس کا جو دل چاہتا ہے لکھ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں