theeconomist 23

دنیا بھر میں متعصب بھارت کے چرچے ہونے لگے

نئی دہلی: بھارت کو مودی سرکار کی پالیسیوں کے باعث عالمی سطح پر مسلسل شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

برطانوی جریدے’’دی اکنامسٹ‘‘نے بھارت کامتعصبانہ چہرہ عیاں کرتے ہوئے متعصب بھارت ‘کی ٹاپ سٹوری لگادی ہے۔

دی اکنامسٹ نے بھارت میں اقلیتوں کےخلاف متعصبانہ اقدامات کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور متنازع شہریت قانون کے باعث بھارت پر دنیا بھر سے تنقید سے ہورہی ہے۔ اس حوالے سے بھارت اتنی تنہائی کاشکار ہوچکا ہے کہ کسی ایک ملک نے بھی بھارت کی حمایت میں ان دونوں معاملات پر بھارت کے حق میں بیان نہیں دیا ہے۔

بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو طاقت کے استعمال کے باوجود تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں