sindh lockdown 232

سندھ حکومت کا جمعہ کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد: سندھ حکومت نے جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ حکومت نے جمعہ کو صوبے میں سہ پہر 12 سے 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاون کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے پولیس حکام کو خصوصی ہدایت کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت نے جمعہ کے اجتماعات محدود کرنے کا فیصلہ علمائے کرام کی مشاورت سے کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ جمعہ کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے ہدایت کے باوجود مساجد میں اجتماعات ہوئے تھے جس کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس بات پر بھی بحث شروع ہوگئی ہے کہ کیا سندھ کی طرز پر پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد کو بھی لاک ڈاون سخت کرنا چاہیے کیونکہ تاحال ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں