wahab murtaza 249

سندھ کا پی ٹی آئی حکومت پر بڑا الزام

اسلام آباد: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث ہنگامی صورتحال میں بھی تعاون نہ کرنے پر وفاقی حکومت پر الزام عائد کردیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے الزام لگایا ہے کہ مستحقین کو امدادی رقم کی تقسیم میں وفاق رکاوٹ بن گیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ تین دن سے وفاقی اداروں سے ڈیٹا شئیرنگ سے متعلق متعدد بار رابطہ کر چکے تاہم نادرا اور پی ٹی اے ڈیٹا شئیر کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان کے اس بیان کے حوالے سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سیاست کے علاوہ کچھ نہیں ہے کیونکہ پیپلزپارٹی سندھ میں اتنے عرصے سے حکومت کررہی ہے، کیا اس کے پاس اب تک معلومات بھی موجود نہیں ہیں۔

اس حوالے سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جس امداد کا اعلان کیا گیا ہے وہ انتہائی کم ہے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق میں زیادہ امداد کا اعلان کیا گیا ہے جس پر اپنی خفت چھپانے کیلئے سندھ حکومت نے یہ الزام عائد کیا ہے۔

اس سے قبل بھی کئی بار پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو تجزیہ کار مشورہ دے چکے ہیں کہ اس مشکل صورتحال میں وہ مل کر کام کریں تاہم دو نوں جماعتوں کی جانب سے الزامات کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں