207

میڈیا ایک پھر بحران کی زد میں

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ایک بار پھر بحران کی زد میں آگیا ہے کہ برطرفیوں کا عارضی طور پر رکنے والاسلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس گروپ کی جانب سے آٹھ اسٹیشنز کو بند کردیا گیا ہے جس سے پندرہ سو کے قریب لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، اسی طرح دنیا گروپ میں بھی ایک بار پھر فہرستیں تیار کی جاچکی ہیں۔

دوسری طرف بڑے اینکرز کے بھی اس بحران سے متاثر ہونے کاسلسلہ جاری ہے کہ آج نیوزنے غریدہ فاروقی کوفارغ کردیا ہے۔

اس سے قبل مطیع اللہ جان، طلعت حسین، نجم سیٹھی، نصرت جاوید کو بھی میڈیا مالکان نے مختلف وجوہات کی بناپر اپنی اپنی سکرینیں دینے سے معذرت کررکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں