اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش ون ڈے میچ کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے، اب میچ تین کی بجائے یکم اپریل کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچ کیلئے مہمان ٹیم انتیس مارچ کو کراچی پہنچے گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ پانچ اپریل سے ہی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔
اس سےقبل گرین شرٹس نے بنگلہ دیشی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دو صفر سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا تیسرا میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دی تھی۔
میزبان ٹیم کے تین حصوں میں دورہ پاکستان کے باعث پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔