coronavirus pakistan 45

پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک فیز میں داخل ہوگیا

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس تیسرے فیز میں داخل ہوگیا ہے جہاں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلا و پر نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں یہ تیسرے فیز میں داخل ہوچکا ہے ،جو انتہائی خطرناک ہے اور اس میں مزید شدت آسکتی ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کو دوسرے فیز میں شمار کیا جارہا تھا۔

ایران میں تیسرے فیز میں اس وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی تھی جس کے بعد دنیا بھر کے ممالک کو انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ وائرس اٹلی سمیت یورپی ممالک میں تباہی مچا چکا ہے اب ایشیائی ممالک کے زد میں آنے کا خدشہ ہے جہاں ایران پہلے ہی شدید متاثر ہے، اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت سے بھی کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

کراچی میں گزشتہ دو ہفتوں میں وائرس کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے علاوہ وہاں پر یہ وائرس انسانوں سے انسانوں کو منتقل ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جس کے بعد سندھ حکومت نے صوبے کو لاک ڈاون کردیا ہے تاکہ اس کا مزید پھیلا ونہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس بیماری سے شرح اموات تین سے چار فیصد تھی تاہم اٹلی میں یہ دس تک فیصد تک بھی رہی ہے جہاں پورا ملک اس سے شدید متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں