dr usama riaz 36

پاکستان کا ایک اور بیٹا شہید ہوگیا

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں داخل ہونے والے مسافروں کی اسکریننگ کے دوران متاثر ہونے والے ڈاکٹر اسامہ ریاض شہید ہوگئے ہیں۔

وہ کورونا وائرس کی اسکریننگ کیلئے دن رات کام کررہے تھے جس کے دوران وہ خود بھی اس وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔

ڈاکٹر اسامہ کے متاثر ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دو دن تک وینٹی لیٹر پر رہے اور گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے انہیں قومی شہید کا درجہ دیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر اسامہ کی قربانی اور جذبے کو بھرپورانداز میں سراہا جارہا ہے، لوگوں کی جانب سے جہاں ان پر فخر کیا جارہا ہے،وہیں ان کے گھر والوں کے حوصلے اور صبر کی دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں