Pak Army Officer 318

پاک فوج کے افسروں کا بڑا اعزاز

اسلام آباد: پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ افسروں کی قربانی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

دنیا بھر کی ان کنونشل جنگوں کی فوج تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ملک کیلئے قربانی دینے میں جوانوں کے ساتھ ساتھ افسر بھی آگے آگے ہوتے ہیں۔

امریکی فوج کی اب تک کی تاریخ میں 119 جوانوں کے ساتھ ایک افسر ہلاک ہوا ہے۔ اس کے بعد تامل ٹائیگرز سے جنگ کرنے والی سری لنکن آرمی میں شرح 54 جوانوں کے ساتھ ایک افسر ہے۔

ہمارے روایتی حریف اور پڑوسی دشمن ملک بھارت میں 43 جوانوں کے ساتھ ایک افسر جنگ میں کام آیا ہے۔

قربانیوں کے لحاظ سے پاک فوج کے افسر دنیا بھر میں سب سے آگے ہیں اور ہمیشہ فرنٹ سے لیڈکرتے ہیں اسی لیے شہادتوں کی شرح 27 جوانوں کے ساتھ ایک افسر ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کچھ حلقوں کی جانب سے یہ اعتراض سامنے آیا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے جنگ میں زیادہ قربانیاں صرف جوان دیتے ہیں تاہم یہ اعدادوشمار ان کے اس مفروضے کو حقائق کے برعکس ثابت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں