psl 5 final 288

پی ایس ایل فائیو، دونوں سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ فائیو کا پہلا سیمی فائنل پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان جبکہ دوسرا لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ دونوں میچ لاہور میں کھیلے جارہے ہیں جہاں پہلا میچ دن دو بجے اور دوسرا شام سات بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل پشاور زلمی اور ملتان سلطان کی ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں ایک بار ملتان سلطان نے تین رنز اور ایک میچ میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز بھی دو میچوں میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں جس میں سے ایک میچ میں لاہور جبکہ ایک میں کراچی کو کامیابی ملی۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس برابر تھے تاہم رن ریٹ کی وجہ سے پشاور زلمی کو سیمی فائنل تک رسائی ملی،دونوں ٹیموں نے دس میں سے چار چار میچ جیتے، ایک بارش سے متاثر ہوا، پانچ میں شکست ہوئی جس کے بعد پوائنٹس نو،نو تھے۔ پشاورہ زلمی نے اپنے آخری پانچ میچوں میں سے صرف میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس ایونٹ میں پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے، اسی طرح اسلام آباد یونائٹیڈ بھی شائقین کرکٹ کو متاثر نہ کرسکی اور پی ایس ایل فائیو سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بنی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں