corruption in Pakistan 22

پی ٹی آئی کے دورحکومت میں کرپشن بڑھ گئی

اسلام آباد: ملک میں پہلے کریشن اور اس کے ریٹ میں اضافے کی شکایات بڑھی تھیں تاہم اب اس کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق 2018 کے مقابلے میں 2019 میں ملک میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں اسکور 33 تھا جو کم ہوکر 32 ہوگیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرپشن پرسپشن انڈیکس کے 180 رینکس میں پاکستان کا درجہ 120 ہے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2019 میں کرپشن میں کمی کے حوالے سے زیادہ تر ممالک کی کارکردگی اچھی نہیں رہی ہے۔ ان ممالک میں کینیڈا، برطانیہ اور فرانس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں موجودہ چیئرمین نیب کی نگرانی میں کام کرنے والے نیب کی کارکردگی کو سراہا کیا گیا ہے، نیب نے کرپٹ عناصر سے 153 روپے برآمد کیے اور پانچ سو سے زائد ریفرنس فائل کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں