اسلام آباد: تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منور بی بی بلوچ اور پیپلزپارٹی کی شاہدہ رحمانی نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل کے مفت ٹکٹ دینے کی بات کی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ میں دونوں نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے سامنے ٹکٹ نہ ملنے کا معاملہ اٹھایا جس پر چیئرمین پی سی بی نے دو ٹوک جواب دیا کہ آپ ٹکٹ کے حقدار نہیں،میں بھی اپنی فیملی کے لیے ٹکٹ خریدتا ہوں۔
احسان مانی کے اس جواب پر منور بی بی بلوچ اور شاہدہ رحمانی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ اور ان سے کہا کہ ہمیں نہیں چاہیئں، آپ کے ٹکٹ، آپ ہم سے معافی مانگیں۔
اس پر چیئرمین پی سی بی نے پہلے وضاحت کرنے کی کوشش کی کہ بورڈ کے ایسے حالات نہیں ہیں کہ کسی کو مفت ٹکٹیں دی جائیں تاہم اس سے بات نہ بنی اور انہیں اپنی بات پر معذرت کرنا پڑی۔