فاٹا سینیٹرز 9

چیئرمین سینیٹ کی اہم تجویز

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فاٹا سینیٹرز کی نشستیں صوبوں میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

چیئرمین سینیٹ کی جانب سے اس معاملے پر مزید بحث و مباحثے کے لیے یہ معاملہ قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے چیئرمین کو بھیج دیا گیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سینیٹ کے ارکان کی تعداد 104 ہی رہنی چاہیے، فاٹا کے سینیٹرز کی نشستیں چاروں صوبوں میں تقسیم کردی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے اگلے الیکشن میں صوبوں کی ایک ایک نشست بڑھا دی جائے اور اس سے اگلے الیکشن میں مزید چار نشستیں بڑھا دی جائیں۔

چیئرمین یسنیٹ نے کمیٹی کو لکھا ہے کہ اس پر بحث کریں، معاملے پر غور کرکے آئینی ترامیم کے حوالے سے کچھ تجویز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں