psl 29

کورونا وائرس نے پی ایس ایل شیڈول تبدیل کروادیا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے پلے آف میچوں کو سیمی فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔ پی ایس ایل کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔
سترہ مارچ کو کھیلے جانے والے دونوں سیمی فائنلز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر 10 غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے دستبرار ہوچکے ہیں، پشاور زلمی کے کھلاڑیوں میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاس، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ اور لوئس گریکوری شامل ہیں، ملتان سلطان کے رلی رسو اور جیمز ونس بھی جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ جانے والے کھلاڑیوں میں کراچی کنگز کے ایکس ہیلز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں